حیدرآباد۔10دسمبر(اعتماد نیوز)
ترنمول کانگريس کے کليان بنرجى نے وزير اعظم نريندر مودى اور سابق وزير اعظم لال بہادر شاشترى اور ان کے رشتے داروں پر کئے گئے تبصرے کے لئے آج لوک سبھا سے اظہار افسوس کيا جس کے بعد دو دنوں سے اس سلسلے ميں جارى تعطل ختم
ہوگيا ۔
وقفہ صفر ميں بى جے پى کے کريٹ سميا کى طرف سے يہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد مسٹر کليان سنگھ بنرجى نے اپنا مختصر بيان ديا اور کہا کہ ان کا ارادہ مسٹر مودى يا سابق وزير اعظم کى توہين کرنا نہيں تھا۔ وہ دونوں کا احترام کرتے ہيں۔ ليکن انہوں نے معافى نہيں مانگى۔